جی ایچ کیو:چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی تقریب

آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا 94 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے، اس حوالے سے جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، جب کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نانگ رونگ اورچین کے پاکستان میں متعین ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے وَفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خصوصی تقریب کا زبردست انتظام کیا، چین کی طرف سے آنے والے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور اس موقع پر آرمی بینڈ نے خصوصی طور پر چینی اور پاکستانی دُھنیں پیش کیں، آرمی آڈیٹوریم کو خصوصی طور پر چین کے روایتی ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا اور سُرخ گلابوں سے چین کا قومی پرچم بھی تیار کیا گیا۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے، اس مو قع پر پاک چین تعلقات پر مبنی آئی ایس پی آر کی تیار کردہ ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی، اس کے علاوہ پاک چین دوستی پر مبنی علی ظفر اور چینی گلوکارہ کا خوبصورت نغمہ بھی چلایا گیا، جب کہ پی ایل اے اور پاک افواج کے تاریخی روابط کی عکاسی تصویری نمائش سے کی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور پی ایل اے کا گہرا رشتہ پاک چین دوستی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاک افواج کی پی ایل اے کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں معمو ل کا حصہ ہیں، پی ایل اے اور پاک افواج کا باہمی تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم ہے، کورونا کے دوران بھی پی ایل اے نے پاک افواج کی معاونت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
تقریب کی خوبصورتی اور حُسنِ ترتیب دیکھ کر چینی مہمان دَنگ رہ گئے، اس شاندار تقریب کے انعقاد اور اس میں شرکت پر چینی سفیر نے خاص طور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔