جی-7 اجلاس میں ایمازون اور فیس بک سمیت دیگر کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
جی-7 کے وزرائے خارجہ کی سمٹ کے بعد برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک نے اعلان کیا کہ امریکی تجویز پر ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے ایک تاریخی معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت کارپوریٹ ٹیکس 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لندن میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے باعث جی-7 کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس لندن میں برطانوی وزیرِ خزانہ رشی سثونک کی سربراہی میں ہوا جس میں میزبان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔جی-7 ممالک کے کارپوریٹ ٹیکس کی تجویز کو جلد ہی ہونے والے جی-20 ممالک کے اجلاس میں بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اس ٹیکس کی زد میں گوگل، فیس بک اور ایمازون سمیت کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی آسکتی ہیں۔