خبردار! خلا میں رہنے والا سیٹیلائٹ زمین پر گرنے والا ہے
29 برس تک خلا میں چکر لگانے والا سیٹیلائٹ جلد زمین پر گرنے والا ہے، 2267 کلو وزنی ای آر ایس-2 نامی یہ سیٹلائیٹ1995 میں فرینچ گیانا سے لانچ کیا گیا تھا۔ایجنسی کو توقع ہے کہ اس سیٹلائیٹ کے پرزے سمندر میں گریں گے جبکہ اس سے زخمی ہونے کے امکانات 100 ارب میں ایک سے بھی کم ہیں۔ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یورپین ریموٹ سینسنگ 2 سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہوگا اور فروری 2024 کے وسط میں جلنا شروع ہوجائے گا۔ تاہم، اس بات کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں کہ یہ جلنا کب شروع ہوگا۔خلائی ادارے نے بتایا کہ ایجنسی اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ہمراہ سیٹلائیٹ کا بہت قریب سے مشاہدہ کر رہی ہے اور اس کے متعلق آئندہ دنوں میں ہونے والی پیش رفت کو مسلسل بنیادوں پر فراہم کرے گی۔واضح رہے مصنوعی سیارچے کو اپریل 1995 میں زمین کی ارضی سحطوں، سمندروں اور قطبی کیپس کا مطالعہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا تھا۔15 سال بعد 2011 میں مشن کو مکمل قراد دیا جانے والا یہ سیٹلائیٹ تاحال فعال تھا۔