دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر خاتون مداح جذباتی ہوگئیں

عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر بالی وڈ اسٹارز سمیت مداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کا رخ کر رہی ہے۔
اسی حوالے سے بھارتی ویب سائٹ پنک وِلا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمررسیدہ مداح خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں جب کہ دکھ کے باعث ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔