دلیپ کمار کے ہمراہ مسکراتا بچہ کون سی معروف شخصیت ہے؟

پاکستانی اداکار و میزبان واسع چوہدری نے ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کے انتقال پر ان کے ہمراہ لی گئی بچپن کی یادگارتصویر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان واسع چوہدری کی جانب سے دلیپ کمار کے ہمراہ اپنی اور اپنے دادا جان کی خوبصورت تصویرشیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔شیئر کی گئی تصاویر میں واسع چوہدری کو دلیپ کمار کے ہمراہ بیٹھے بھرپور انداز میں مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر میں دلیپ کمار کے چہرے پر بھی مسکراہٹ دیکھی جا سکتی ہے۔
شیئر کی گئی دوسری تصویر اداکار کے دادا اور دلیپ کمار کی ہے جس میں دونوں کو مصافحہ کرتے خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

واسع چوہدری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دادا کی مسکراہٹ سے متعلق لکھا کہ صرف دلیپ کمار ہی تھے جو دادا کی اس بڑی مسکراہٹ کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Back to top button