دنیا کے آلودہ ترین شہرو ں میں لاہور پھر نمبرون

سموگ کی شدت بڑھنے کے بعد دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پھر پہلا نمبر ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 270ریکارڈ کی گئی۔
ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے گھر سے ماسک لگا کر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔