دُبئی میں پاکستانی گینگ نے بھارتی بزنس مین کو دن دیہاڑے لوٹ لیا
دُبئی میں 7 پاکستانیوں کے ایک جرائم پیشہ گروہ نے بھارتی بزنس مین کے دفتر پرہلہ بول کر اسے مار پیٹ کا نشانہ بنایااور پھر اسے خوفزدہ کر کے لاکھوں درہم کی رقم چھیننے کے بعد فرار ہو گئے۔ دُبئی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ مارچ 2021ء میں 44 سالہ بھارتی بزنس میں علاقہ نائف میں اپنے دفتر میں تھا، جب پاکستانی گینگ نے اس پر حملہ کر کے چاقو کی نوک پر 2 لاکھ 91 ہزار درہم کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔
بھارتی بزنس مین نے پولیس کو بتایا ”میں اپنے دفتر میں موجود تھا جب دروازے پر دستک ہوئی۔ جونہی میں نے دروازہ کھولا تو دو پاکستانیوں نے مجھے اندر کو دھکا دیا ، جس کے بعد اس گینگ کے سارے کارندے میرے دفتر میں داخل ہو گیا اور دروازے بند کردیا۔ان میں سے ایک ڈاکو کے پاس چاقو تھا ، جس کی وجہ سے میں خوف زدہ ہو گیا اور مدد کے لیے چیخ و پکار بھی نہ کر سکا۔
اس کے بعد انہوں نے میرے منہ پر اور ہاتھوں پر ٹیپ باندھ دی اور مجھ سے سیف کی چابیاں چھیننے کے بعد اس میں موجود تمام رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ جس کی مالیت 2 لاکھ 91 ہزار درہم تھی۔ میں کافی دیر تک اپنے ہاتھ کھولنے کی کوشش کرتا رہا، بالآخر میں نے ہاتھوں پر بندھی ٹیپ سے چھٹکارا حاصل کر لیا اور فوری طور پر دُبئی پولیس کال کی۔ ایک ہفتے کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جن کی میں شناخت کر لی ۔ ان ملزمان سے چرائی گئی رقم بھی بازیاب ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ساتوں ملزمان نے بھارتی بزنس مین کو چاقو سے ڈرا کر اس کی رقم لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ اس مقدمے کا فیصلہ 22 جون 2021ء کو سُنایا جائے گا۔