رابی پیرزادہ نے قرآن پاک کے 9 سپاروں کی تحریر مکمل کرلی
سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے قرآن مجید کے 9 سپارے لکھ لیے ہیں۔
رابی پیر زادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان صارفین کو بھی جواب دیا جو ان کے ماضی سے متعلق اب تک طعنے دیتے ہیں۔
شوبز کو خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ میرے وہ بہن بھائی جو دن رات مجھے پرانی زندگی کے طعنے اور دھمکیاں دیتے ہیں وہ جان لیں مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کس کے موبائل یا انباکس میں میرا ماضی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ یہ جان لیں اب رابی اپنے اللہ کی ہے، وہی میرا محافظ اور میری عزت کا رکھوالا ہے، اللہ کے فضل سے 9 سپارے مکمل لکھ لیے ہیں۔
یاد رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ نا صرف مصوری کرتی ہیں بلکہ فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔