ربیہ کلثوم کی میرا کی انگریزی کی نقل کی ویڈیو وائرل

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ربیہ کلثوم نے گلابی انگریزی کے باعث خبروں میں آنے والی اداکارہ میرا کی انگریزی کی نقل کرتے ہوئے ویڈیو بنائی۔

ربیہ کلثوم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اداکارہ میرا کی انگلش پرمعصومانہ لہجے میں لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں میرا سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ کو میرا کی انگلش کے ساتھ ساتھ ان کا انداز بہترین طریقے سے کاپی کیے جانے پر ایک طرف مداحوں کی تعریفوں کا سامنا ہے تو دوسری جانب متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

۔

ایک صارف نے ہاتھ جوڑتے ایموجی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے تبصرہ کیا کہ میرا کا پیچھا چھوڑ دو یہ کسی کو کون سا نقصان پہنچاتی ہے جو ہر کوئی نہا دھوکر اس کے پیچھے پڑارہتا ہے۔

Back to top button