وزیرخزانہ نے تنخواہوں پر ٹیکس کے اعتراضات کو مسترد کردیا
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہوں پر ٹیکس کے اعتراضات کو مسترد کردیا کہا زیادہ آمدن والے پر زیادہ ٹیکس ہی نافذ ہوگا۔کسی کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کاپوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کہنا تھا کہ تنخواہوں میں سلیبزکو انفرادی سطح پر دیکھیں اتنا بوجھ نہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت درست سمت میں جاری ہے ۔آئی ٹی سیکٹر کو سب سے بڑی اور ریکارڈ ایلوکیشن دی ہے۔۔ وزیر مملکت علی پرویزملک نے کہا کہ نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنے کا وقت دیا گیا ہے ۔
وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے ٹیکس کے دائرہ کارکوبڑھانا ہے،ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13 فیصد پرلے کرجانا ہے جس کے لیے مختلف اداروں کوبہترکرنا ہے،غیر دستاویزی معیشت کوڈیجیٹائزکیا جا رہا ٹیکسوں کی کمپلائنس اور انفورسمنٹ نہ ہونے کا بھی اعتراف کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔نان فائلرز بیرون ملک بھی نہیں جاسکیں گے، نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرینگے، نان فائلرز کی استعلا صرف پاکستان میں ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلزز کے لیے بزنس ٹیکس ٹرانزیکشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے مقصد ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس کا نفاذ ہوگا تنخواہ دار طبقے پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس 35 فیصد ہے
محمد اورنگزیب نے کہاکہ حکومت ٹیکس لیتی ہے تو اسکا زمہ داری عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہوتی ہے تاہم ملکی معیشت پر بوجھ کی وجہ سے تعلیم ، صحت، صاف پانی سمیت پر زیادہ رقم نہیں رکھ سکے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی میں فوری اضافہ نہیں ہورہا،،ریٹیلرز اورہول سیلرزکوبھی ٹیکس نیٹ لانا ہے31ہزار ریٹیلرز رجسڑد ہوچکے ہیں،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے لیے پہنچے تو صحافیوں نے تنخواہوں پر سب سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے پر ٹوکن احتجاج کیا،جسے وزیرخزانہ نے مسترد کردیا اور کہا کہ ٹیکس تو دینا پڑیگا،
چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ دوبئی لیکس کے حوالے سے نوٹس جاری کئے گئے جن لوگوں کی دوبئی میں جائیداد ہے ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے کیسز پر اپیلیں کی گئی ہیں کسی کی موبائل سم غلط بلاک ہوئی ہے تو معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر کسی کی سم غلط بلاک ہوئی ہے تو میں زاتی طور پر معذرت چاہتا ہوں ۔ سم بلاک صرف نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکےلئے ہے۔