زیر نظر تصویر میں موجود صحتمند بچی کونسی اداکارہ ہے؟

پاکستانی اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی جانب سے اپنے بچپن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پر صنم جنگ نے چشمہ لگائی ہوئی بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن درج کیا۔
اداکارہ نے تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیاکہ اندازہ لگائیے کہ تصویر کس کی ہے؟
صنم جنگ نے اس تصویر کو ماضی کا ایک دھماکا قرار دیا اور لکھا کہ میرے خیال میں میرے ایک کزن نے میرا یہ حال کیا۔
اس تصویر میں بچی کو چشمہ لگائے اور دوپٹہ پہنے انہماک سے تصویر کھنچواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے اداکارہ کی تصویر ان کی بیٹی عالیہ کی مشابہت قرار دیا اور کہا کہ بنا گلاسز بالکل عالیہ جیسی ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ بچپن کی یادیں بہت خاص ہوتی ہیں۔