سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے  ملتوی کر دی گئی۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں حاضری لگائی۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی قانونی ٹیم اور دونوں کے اہلخانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Back to top button