سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو وائرل
اداکارہ سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کچھ روز قبل سارہ کے شوہر فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ کے بچپن کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔آنکھوں اور چہرے پر شرارتی سی مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔سارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے۔
کچھ افراد نے کہا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے جب کہ دیگر صارفین نے بھی وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔