سخت ورزش   سےانسانی جسم کا دفاعی نظام  کمزور  ہونےکاخدشہ

محققین کا کہنا ہے کہ سخت اور حد سے زیادہ  ورز ش  کے فوری بعد انسانی جسم  کا دفاعی نظام ( امیون سسٹم  )  کمزور پڑجاتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد  جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے  شوقیہ ورزش کرتی ہے مگر بہت سے پیشے ایسے ہیں سخت  ورزش جس کا لازمی حصہ ہوتی ہے۔ فائرفائٹنگ یعنی آگ بجھانے کی نوکری بھی ایک ایسا ہی شعبہ  ہے جس سے وابستہ فائر فائٹرز کو فٹ رہنے کے لیے جسمانی ورزش  باقاعدگی سے کرائی جاتی ہے۔

ملٹری میڈیکل ریسرچ نامی طبی جریدے میں شائع ہونےو الی تحقیق  کے دوران 4700  فائر فائٹرز سے سخت ورزش کے بعد مائعات کے  سالمے ( مالیکیول)  حاصل کیے گئے اور  ان کا جائزہ لیا گیا۔

Back to top button