سرجری کیلئے استعمال ہونے والے سامان کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ

غریب عوام کیلئےعلاج مہنگانہیں بہت ہی مہنگاہوگیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےمریضوں پرمہنگائی بم گرادیا۔سرجری میں استعمال ہونیوالاڈسپوزل سامان،ڈرپس،ڈسپوزبل ماسک کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیا گیا۔ایپی ڈیورل سیٹ کی قیمت 800سے1500روپےکردی گئی۔ٹرانسفیوژن سیٹ70روپے،بلڈبیگ45، گلوز32روپےاورفیس ماسک 15روپےمہنگا ہو گیا۔
غریب مریضوں پرمہنگائی کاایک اوربم گرادیا گیا. ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی سنگین نااہلی اور ملی بھگت سےسرجری میں استعمال ہونیوالا ڈسپوزل سامان،ڈرپس، ڈسپوزبل ماسک کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ کردیاگیا۔
سرجری میں استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل سامان کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے. ڈریپ کی نااہلی اور پر اسرار خاموشی کی وجہ سے سرجری کا ڈسپوزیبل سامان بنانے والی کمپنیوں نے بلڈبیگ کی قیمت230سےبڑھا کر275روپے، ڈسپوزبل فیس ماسک کی قیمت میں4گنااضافہ کرتے ہوئے 5 روپے سے بڑھا کر 20روپے، ٹرانسفیوژن سیٹ 140 سے بڑھا کر210روپے،نارمل سلائن ڈرپ کی قیمت55سے95روپے، رنگرکی قیمت88سے105اورڈرپ فائیو پرسنٹ کی قیمت 59روپے سےبڑھا کر 100روپےکردی گئی ہے.
ایگزامینیشن گلوزکی قیمت ڈھائی روپےسے بڑھا کرساڑھے4روپے کر دی گئی ہے جبکہ ای ٹی ٹی یعنی اینڈوٹریکل ٹیوب کی قیمت میں100روپےاضافہ کے بعد 190روپے کر دی گئی ہے. ایپی ڈیورل سیٹ کی قیمت میں700روپےکاہوشربااضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورایپی ڈیورل سیٹ کی قیمت800سے1500روپےکردی گئی ہے.بیوریٹ کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 350روپے جبکہ سرجیکل گلوزکی قیمت45 روپےسے بڑھا کر77روپےکردی گئی ہے.
اشیائے خوردونوش اور بجلی گیس کی پے در پے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد سرجری میں استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل سامان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر عوام سراپا احتجاج ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button