سعودی ریسرچ اور میڈیا گروپ کا اہم تبدیلیوں پر مبنی نئی حکمت عملی کا اعلان

اتوار کو اہم تبدیلیوں پر مبنی نئی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے جس میں فوکس نشری پلیٹ فارمز کو وسعت دینے، بین الاقوامی شراکت کاری اور پانچ اہم کاروباری ماکیٹس میں سٹریٹیجک سرمایہ کاری پر ہوگا۔ ایس آر ایم جی گروپ الشرق الاوسط، الشرق نیوز اور عرب نیوز سمیت 30 سے زیادہ میڈیا کمپنیوں کا مالک ہے، جس کی مشترکہ ماہانہ پہنچ 16 کروڑ سے زیادہ صارفین تک ہے۔
ایس آر ایم جی ریاض میں تداول سٹاک ایکسچینج کی لسٹ پر بھی ہے۔
ایس آر ایم جی اپنے موجودہ پورٹ فولیو کو ڈیجیٹل پیشکشوں اور اپنی عالمی رسائی کی مطبوعات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں بدلنے، مارکیٹ میں موجود خلا کو پُر کرنے لیے نئے پلیٹ فارمز کو متعارف کرانے اور مشہور عالمی برانڈز کے ساتھ مل کر نئے میڈیا سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کے ذریعے بڑھائے گی۔ ایس آر ایم جی کی اس سے قبل بھی ’بلوم برگ‘ اور ’دی انڈیپنڈنٹ‘ سمیت کئی نمایاں اداروں کے ساتھ کامیاب شراکت داری چل رہی ہے۔

Back to top button