سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، شیخ وقاص

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کےلیے صرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور سینیٹر علی ظفر ملاقات کےلیے کلیئر ہوئے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اڈیالہ جیل حکام سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جب کہ بیرسٹر گوہر جیل کے باہر کھڑےہیں، صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کےساتھ موجود ہیں۔

شیخ وقاص کا کہنا تھاکہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ان کی طرف سے دیےگئے تمام نام عمران خان سے ملنے کےلیے کلیئر نہیں ہو جاتے۔

آئینی ترمیم کا معاملہ : سینیٹ کے اجلاس کا وقت تبدیل

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ میری ابھی بیرسٹر گوہر سےبات ہوئی ہے انہوں نے مجھے بتایاکہ وہ اپنے آفس میں اسد قیصر صاحب اور علی ظفر صاحب کا انتظار کررہے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح الفاظ میں کامران مرتضی سےیہ بات کی ہے کہ اگر ہمارے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا صاحب اور حامد رضا عمران خان کو نہیں ملیں گے تو ہم میں سے کوئی بھی نہیں جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی روایت سےباز نہیں آئی، انہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ہمارا قانونی حق ہے اور ہمیں خان سےزیادہ دیر تک اپ دور نہیں رکھ سکتے۔

Back to top button