بشنوئی گینگ کا دشمنی ختم کرنے کےلیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ

بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کےلیے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیاہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ نے دشمنی ختم کرنے کےلیے سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے، بھارتی سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کےبعد بالی وڈ کے دبنگ خان کی جان کو لاحق خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کےایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہےجس میں اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان ٹاپ10خوبصورت اداکاروں میں شامل


اس پیغام میں کہاگیا ہے کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور دیرینہ دشمنی ختم کرنا چاہتےہیں تو 5 کروڑ روپے ادا کریں،اس دھمکی کو ہلکا نہ لیں،بصورت دیگر اداکار کا حال مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی سے بھی برا ہوگا جنہیں حال ہی میں بشنوئی گینگ نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔

ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور سلمان خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے جان سےمارنے کی دھمکی دی گئی ہو، 2022 میں اداکار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط ان کی رہائش گاہ کےقریب ایک بینچ سےملا تھا اور مارچ 2023 میں مبینہ طور پر گینگ کے ارکان کی طرف سےایک ای میل بھیجی گئی تھی۔

جنوری 2024 میں دو نامعلوم افراد نےجعلی شناخت کا استعمال کرتےہوئے سلمان خان کے پنویل فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس کےبعد اداکار کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی۔

Back to top button