سوئی ناردرن کے بعد سدرن نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مانگ لیا

سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں یکم جولائی سے 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔

اوگراکے مطابق سوئی سدرن نے گیس میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے جو کہ رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے، بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے گئے ہیں۔

ذرائع اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کی درخواست کی 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت ہوگی۔

Back to top button