سوات میں شدید زلزلہ ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 178 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔