سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے 160 ارب ڈوب گئے، اسٹاک مارکیٹ میں 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس سے100 انڈیکس میں 2.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 39143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جس سے مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان پایا گیا.
اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی سے سرمایہ کاروں کے 175 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ہیں۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری دن کے آغاز میں ہی کاروبار میں غیر یقینی صورتحال رہی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1105.49 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی کے بعد 39143.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح کاروباری روز میں 10 کروڑ 39 لاکھ 72 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ دیکھنے میں آیا کہ متعدد سرمایہ کاروں نے شیئرز بیچنے کو ترجیح دی اور سرمایہ کاروں کے تقریباً 175 ارب روپے ڈوب گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای-100انڈیکس ایک ہزار 105 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 39 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں گزشتہ ہفتے جاری رہنے والے مندی کا رجحان کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی غالب رہا، جمعے کو مارکیٹ 40 ہزار 249 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
سٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تنزلی کی بڑی وجہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا بیان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار میں تنزلی کے آثار گزشتہ ہفتے سے نظر آرہے تھے جو نسبتاً کم تھے لیکن ایف اے ٹی ایف کے بیان سے اس میں شدت آگئی ہے۔
دوسری طرف پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button