سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود ڈالرکے دام گر گئے
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود ڈالر کے دام گر گئے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 8پیسے سستا ہو کر 278.59سے کم ہو کر 278.51 روپے پربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر مستحکم رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار کے اختتام پر نئی بلند ترین سطح 77 ہزار 310 پوائنٹس قائم کر لی ۔ہنڈرڈانڈیکس 498 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 706 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔مارکیٹ میں 39 کروڑ 54 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 36 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 77,310 جبکہ کم ترین سطح 76,103 پوائنٹس رہی ۔