سٹیل ملز کرپشن کیس ، سابق چیئرمین 12 سال بعد بے قصور قرار

احتساب عدالت نے سٹیل مل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین معین آفتاب کو 12سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔ معین آفتاب پر31کروڑروپے خر دبردکرنے کالزام تھا،ان کے بری ہونے کامختصرفیصلہ احتساب عدالت نمبر4 نے سنایا۔

سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے سٹیل مل کرپشن پرازخودنوٹس لیاتھا جبکہ31کروڑکی رقم خردبردکرنے کے الزام میں معین آفتاب اڑھائی سال سے زائدوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی حراست میں رہے۔2012سے معین آفتاب احتساب عدالت کے ریفرنس میں بطورملزم پیش ہورہے تھے، عدالتی کارروائی کے دوران 22گواہان کے بیانات ریکارڈکیے گئے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، نیب کی جانب سے پیش کرد ہ شواہد ناکافی ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان نے ٹریڈ رز کو مارکیٹ سے کم قیمت پر مال فروخت کیا تھا۔

Back to top button