سیٹیں نہیں، آئین شکنوں کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ پی ٹی آئی کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں، ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ ہماری جدوجہد چند سیٹوں کیلئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کیلئے ہے۔
PMLN کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور PTI کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔ PTI کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اُس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں اور بے نقاب ہو گا۔ 2/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 2, 2021
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن سے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، پی ٹی آئی سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پُرجوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب۔
آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پستے عوام، آٹا، چینی، گھی اور دواؤں کے لئے ٹھوکریں کھاتے لوگ، PTI سے نجات کے لئے گلی گلی دہائی دیتی خلقِ خدا، مسلم لیگ ن کے پُر جوش تاریخی جلسے اور حکومتی سربراہوں کا خالی کرسیوں سے خطاب۔ 1/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 2, 2021
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی 5 لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں اور پی ٹی آئی کی 6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔ پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ کے نتائج جس طرح حاصل کئے گئے اُس کا تذکرہ اِن انتخابات کے دنوں سے پہلے ہی منظر عام پر آنا شروع ہو گیا تھا، باقی آنے والے دنوں میں مزید بےنقاب ہوگا۔
یہ جدوجہدمحض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لئیے ہے۔ اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے۔ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی اِنشاءاللہ۔ 3/3
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) August 2, 2021
نوازشریف نے مزید کہا کہ یہ جدوجہد محض چند سیٹوں کی ہار جیت کے لئے نہیں بلکہ آئین شکنوں کی غلامی سے نجات کے لیے ہے۔ اور اپنی عزتِ نفس پر سمجھوتہ کئے بغیر تاریخ کی درست سمت میں کھڑے نظر آنے کے لئے ہے۔ مسلم لیگ ن اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اِنشاءاللہ۔
