سی ٹی ڈی کی8 شہروں میں کارروائیاں،14دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے8 شہروں میں آئی بی اوز آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ٹی ٹی سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئی،دہشتگردوں سے بارودی مواد،3 ہینڈ گرینڈ ، 4 ای ڈی بم ،5 ڈیٹونیٹر، 15 حفاظتی فیوز، پراعما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہےتھے،رواں ہفتے 588 کومبنگ آپریشنز کے دوران 79 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔