سی پیک پاکستان کے مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے،

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کے مستقبل کی اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔
چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’جلد گوادر کا دورہ کروں گا تاکہ سی پیک کے منصوبوں کی رفتار کا معائنہ کرسکوں، جلد چین کا بھی دورہ کروں گا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’چین کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر بات کروں گا’۔