شاہ رخ خان نے کس فلم میں صرف پیسے بنانے کیلئے کام کیا؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب انھوں نے بھارتی فلم نگری میں قدم رکھا تو انہیں پیسوں کی سخت ضرورت تھی، کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر بھی نہیں تھا، اس لیے ایک فلم میں صرف پیسے بنانے کیلئے کام کیا جس کا نام نہیں بتا سکتا۔بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان صرف بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ایک بہت بڑا نام ہیں،ان کی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ شاہ رخ خان بے حد سیلف میڈ انسان ہیں، جو کچھ کمایا اپنی محنت اور لگن سے کمایا۔ 2023 کا سال کنگ خان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا، کیونکہ ان کی 2بڑی فلمیں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے بالی وڈ باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور شاہ رخ خان کی اپنی ہی گزشتہ تمام فلموں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔فلمی نقادوں اور مداحوں کے مطابق کرونا کے بعد شاہ رخ خان کی فلموں نے بالی وڈ انڈسٹری کی بحالی میں مرکزی کردار ادا کیا، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا کہ شاہ رخ خان کے پاس پیسہ بالکل نہیں تھا، جب وہ پہلی بار ممبئی آئے تو وہ کام کی تلاش میں تھے۔ پھر جب ان کو ایک فلم میں کام ملا تو ان کے کام نے ان کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹار بنا دیا۔شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایک وقت تھا جب ان کے پاس اپنا گھر خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے اور ان کو گھر کی سخت ضرورت تھی، ایک فلم میں کام کیا، جس کا مقصد صرف پیسے کمانا تھا تاہم صرف پیسہ کمانے کے چکر میں شاہ رخ خان نے کس فلم میں کام کیا، اس کا نام بتانے سے انہوں نے گریز کیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان کی زندگی کا پہلا اور آخری موقع تھا جب انہوں نے اپنے ضمیر کے خلاف کوئی کام کیا۔ اس کے بعد اپنے 30 سے زائد سال کے کیریئر میں 60 سے زیادہ فلموں میں کام کیا لیکن ان فلموں میں کام کرنے کا مقصد کبھی پیسہ کمانا نہیں تھا۔شاہ رخ خان کے اس انکشاف کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے فلم کا نام جاننے کوشش کی، اور خود بھی نام لیے۔ کسی نے کہا فلم ’گڈو‘ ہوسکتی ہے، تو کسی نے ’مایا میم صاحب‘ کا نام لیا، بالی وڈ بادشاہ کے انکشاف سے ثابت ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کی زندگی ہمیشہ سے آسان نہیں تھی، آج ان کی فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی کامیابی کے بعد بالی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے جو بھی پایا، اپنی محنت سے پایا۔

Back to top button