شدید سردی،سکولوں میں تعطیلات  میں اضافے پرغور

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے پرغور شروع کردیا۔

ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ایک ہفتے تک تعطیلات میں اضافے پرغور کیاجارہاہے۔محکمہ موسمیات سے بھی آئندہ 2سے3ہفتے کی موسم کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق سردی کی شدت کودیکھتے ہوئے والدین نے بھی تعطیلات میں اضافے کامطالبہ کیاتھا۔آئندہ ایک سے 2روز میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ہونے کاامکان ہے۔موجودہ موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول یکم جنوری تک ہے۔

Back to top button