شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ،8دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ۔دہشت گردو ں اور سکیورٹی فورسزکے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8دہشت گرد وں کو جنہم واصل کردیاگیا ۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود،دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

Back to top button