شنگھائی تعاون اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت دونوں ممالک کے تعلقات کےلیے اچھی خبرہے : عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کےلیے اچھی خبرہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنےبیان میں کہاکہ پی ٹی آئی نے تمام ایس ای او رہنماؤں میں سےصرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سےخطاب کی دعوت دی۔انہوں نےکہا کہ بہتر ہوگا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کےلیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔

عرفان صدیقی نےکہا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کےلیے اچھی خبرہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین  کے وزیر اعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کےسربراہان شرکت کریں گے۔


واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کےلیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔انہوں نے کہا تھاکہ بھارتی وزیر خارجہ کو کہیں گے کہ آپ دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط ہے جہاں کسی کو احتجاج کا حق بھی نہیں دیا جاتا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی ہے اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا قافلہ لاؤ لشکر سمیت اسلام آباد  کی جانب رواں دواں ہے۔دوسری جانب انتظامیہ نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کےلیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

پنجاب حکومت نے بھی امن وامان کےلیے پاک فوج کو طلب کرلیا

Back to top button