شہزادہ اورشہزادی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کردیا

شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن نے بہت انتظار کے بعد اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارجون کو پیدا ہونے والی اس بچی کا نام ’للی بِٹ ڈیانا‘ رکھا گیا ہے جس میں درحقیقت برطانوی ملکہ لِلی بِٹ اور شہزادی ڈیانا کے ناموں کو باہم ملایا گیا ہے.اس طرح بچی کا پورا نام لِلی ڈیانا ماؤنٹ بیٹن وِنڈسر ہے جو برطانیہ سے باہر پیدا ہونے والی ملکہ کی پہلی پوتی بھی ہے۔ واضح رہے کہ میگن اور ہیری کی یہ دوسری اولاد ہے اس سے قبل ایک بیٹا آرچی پیدا ہوا تھا۔
سانتا باربرا میں واقع کوٹیج ہسپتال انتظامیہ نے ماں اور بیٹی کی خیریت کی اطلاع دی ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن ساڑھے تین کلوگرام نوٹ کیا گیا ہے۔