اسد طور پر حملہ کرنے والے ملزم شناخت ہو چکے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحافی اسد طور کو زدوکوب کرنے سے متعلق کہا کہ ہم بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ نادرا، ایف آئی اے اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک نشاندہی ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کےلیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں مزدور طبقے پر مشتمل افراد قوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ ویزاوں میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ویزے تفویض ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا اور معیشت نمو میں مزید بہتر آئے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے کویت سے متعلق بتایا کہ وہاں 52 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے صرف 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدی منشیات کے جرم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔شیخ رشید نے سائبر کرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 54 لاکھ جب کہ میرے دور میں 36 ہزار کیسزہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

Back to top button