26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کے بعد کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردی گیاا

گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کےبعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جس میں حکومت نےدونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔

کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کےبعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کےلیے صدر کو بھجوایا تھا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹی فکیشن پر دستخط کیےٓجس کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

آئینی ترمیم کی منظوری

26 ویں آئینی ترمیم کےلیے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کےلیے ووٹنگ کروائی گئی، اس دوران 225 ارکان نےتمام 27 شقوں کی شق وار منظوری دی۔

پاور 17 لوگوں سے لے کر پارلیمنٹ کو دینا ووٹ کو عزت دینا ہے : خواجہ آصف

شق وار منظوری کےبعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم باضابطہ منظوری کےلیے ایوان کے سامنے پیش کی جس کےبعد ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کی گئی، نواز شریف نے ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں سب سے پہلے ووٹ دیا۔

اس سےقبل سینیٹ سے منظوری کےبعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی سےشق وار منظوری کےلیے آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔

قومی اسمبلی کےاجلاس کےدوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ارکان نے کھڑے ہوکر ووٹ کیا، ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے جب کہ 12 ارکان اسمبلی نے ترمیم پیش کرنے کی مخالفت کی۔

Back to top button