صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا شکار پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

 نیشنل ٹی20 کپ کے میچ میں پاکستانی بلے باز صہیب مقصود ٹائم آؤٹ کا شکار ہونے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ملتان ریجن اور آزاد جموں و کشمیر کے میچ میں ملتان ریجن کی نمائندگی کرنے والے صہیب مقصود کو کریز پر تاخیر سے پہنچنے  پر ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

قبل ازیں ورلڈکپ میچ کے دوران بنگلادیش اور سری لنکا کے میچ میں لنکن بیٹر اینجلو میتھیوز کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹائم آؤٹ قرار دیا گیا تھا۔

Back to top button