طلحہ طالب ٹوکیو اولمپکس 2021 میں مشکلات کا بوجھ اٹھانے والا باہمت پاکستانی ویٹ لفٹر

، ٹوکیو اولمپکس 2021: طلحہ طالب،تصویر کا ذریعہ
ٹوکیو اولمپکس 2021 میں 67 کلو گرام ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں پاکستانی ایتھلیٹ طلحہ طالب انتہائی کم مارجن سے اولمپک میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں مگر انھیں اس کے باوجود ملک بھر میں داد مل رہی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ان کے حوصلے اب بھی بلند ہیں اور اگلی بار نتائج اس سے بھی بہتر ہوں گے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق گوجرانوالہ کے طلحہ ’صرف دو کلو گرام سے میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہوئے۔ انھوں نے کل 320 کلو گرام وزن اٹھایا اور 150 کلو گرام کے ذاتی سکور کے ساتھ مقابلے میں دوسرے نمبر پر بہترین پرفارمنس دی۔‘
طلحہ طالب نے ‘سنیچ’ میں 150 کلو اور ‘کلین اینڈ جرک’ میں 170 کلو وزن اُٹھایا لیکن دو کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ان کے بہترین آغاز کے بعد دیگر ایتھلیٹس نے ان پر سبقت حاصل کر لی تھی۔ اس کے باوجود طلحہ کو پورے پاکستان میں سراہا جا رہا ہے۔