عائشہ عمر کے بچے کیسے ہوں گے؟ اداکارہ نے بتا دیا
اداکارہ عائشہ عمر نے موجودہ حالات میں والدین کی جانب سے بچوں کی تربیت کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچے آج کل کے بچوں سے مختلف ہوں گے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے مستقبل کے بچے اگر بیٹے ہوں گے تو آج کل کے لڑکوں سے کافی تبدیل ہوں گے اور وہ ان کی منفرد انداز میں تربیت کریں گی۔
اداکارہ نے اسٹوری میں لکھا کہ ان کے مستقبل کے بیٹے سنجیدہ، نرم مزاج، دوسروں کا احترام کرنے والے ہوں گے۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کی اس طرح پرورش کریں گی کہ وہ خود ایک ماں کی طرح اپنی اولاد کی پرورش کریں گے اور ساتھ ہی انہیں اس بات کا پابند بنائیں گی کہ وہ اپنے ہر عمل کا حساب دیں۔
لڑکوں کو لڑکیوں کی عزت کرنی چاہیے، اداکارہ—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے لکھا کہ ان کا بیٹا لڑکیوں کی عزت کرنے والا ہوگا جب کہ وہ بیٹے کو اظہار کرنا، محبت کرنا اور دوسروں سے محبت و عزت سے پیش آنا بھی سکھائیں گی۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ ان کے بیٹے آج کل کے بیٹوں یا دنیا کی بتائی اور سکھائی گئی رسموں سے بالکل مختلف ہوں گے، ان کے بیٹے روایتی مرد حضرات کی طرح نہیں ہوں گے۔
اداکارہ کی جانب سے بیٹوں کی منفرد تربیت سے متعلق اسٹوری شیئر کیے جانے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے عائشہ عمر نے ٹی وی ون کے ’دی مزیدار شو‘ کے ایک سیگمنٹ میں شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کسی انسان کی پہلی شادی کچھ وجوہات کی وجہ سے ناکام ہوجائے تو اسے دوسری شادی کرلینی چاہیے۔