عامر خان کے مذاق پر مادھوری ڈکشت طٰیش مٰیں آگئیں

اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ایک مذاق پر اداکارہ مادھوری ڈکشت مجھے مارنے کیلیے تیار ہوگئی تھیں۔
1990 میں ریلیز ہونے والی اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دل‘ میں لوگ آج بھی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کی اداکاری کو یاد کرتے ہیں جب کہ دونوں فنکار خود بھی اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی حرکات کو آج تک یاد رکھے ہوئے ہیں۔اداکار عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک شو کے دوران اداکار فرحان اختر کو انٹریو دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔
فرح خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار عامر خان شوٹنگ کے دواران فلم کے سیٹ پر بہت مستی کرتے ہیں اور اکثر اپنی ساتھی فنکاروں کے ساتھ پرینک (مذاق) بھی کرتے ہیں لیکن ان کی ایک عجیب عادت ہے جو وہ کئی عرصہ سے کرتے ہوئے آرہے ہیں۔فرح خان نے کہا کہ عامر خان سیٹ پر موجود ہر نئے شخص کو کہتے ہیں ’’اپنا ہاتھ دکھاو، میں تمہاری ہاتھ کی لکیریں پڑھ کر بتاتا ہوں اور جیسے ہی وہ شخص اپنا ہاتھ آگے بڑھاتا ہے، عامر خان اس پر تھوک دیتا ہے‘‘۔

Back to top button