عدالت نے امریکی ریاست مونٹانا کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا

عدالت نے امریکی ریاست مونٹانا کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا۔
مئی 2023 میں مونٹانا امریکا کی پہلی ریاست بنی تھی جس نے عام شہریوں کے ڈیوائسز میں ٹک ٹاککے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہونا تھا، جس کے خلاف ٹک ٹاک نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔اب عدالت کی جانب سے مونٹانا کو ٹک ٹاک پر پابندی لگانے سے روک دیا گیا ہے۔
30 نومبر کو ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ مولوئے نے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ اس طرح کی پابندی صارفین کی آزاری رائے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
جج کا کہنا تھا کہ ریاست نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے قانون بنایا جس سے صارفین کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی متعدد ریاستوں نے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے اور اسے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جاتا ہے۔

Back to top button