عدالت نے شیرافضل مروت کی گرفتاری سےروک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنماشیرافضل مروت کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے احکامات جاری کیے اور شیر افضل مروت کی خیبرپختونخوا میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی 15 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔