علیمہ خان، عظمی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

درخواست ضمانت پر سماعت انتظامی جج راجا جواد عباس حسن نے کی، اس موقع پر عمران خان کی بہنوں کےوکیل نیاز اللہ نیازی، عثمان گل، سردار مصروف و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےدونوں ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ایڈمنسٹریٹو جج نے کی۔

انتظامی جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ میں اس عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں، ضمانت پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔

بعدازاں عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہےکہ 12 اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نےڈی چوک پر احتجاج کیس میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتےہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاتھا۔

یادرہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کےخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کےریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کےاعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیاتھا اور اب تک عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سلمان اکرم راجا کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، شیخ وقاص

8 اکتوبر کو عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کامزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

بعد ازاں، 10 اکتوبر کو بھی علیمہ خان اور عظمیٰ خان کامزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیاتھا۔

Back to top button