لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات کےتحت درج مقدمے میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےکی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھےتھے۔

سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج

فیصل جاوید کی جانب سےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نےمنظور کرلی جب کہ عدم پیشی پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینےکی کارروائی شروع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Back to top button