عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کےلیے درخواست دائر

اڈیلہ جیل میں قید عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات اور وکلا سے ملاقات کےلیے تین درخواستیں دائر کردی گئیں۔

عمران خان کےوکلاءنے انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں، درخواستیں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات، وکلاء سےملاقات اور طبی معائنے سےمتعلق ہیں۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی گئی درخواست میں کہاگیا ہےکہ عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے،جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق ہدایات لینی ہیں۔

اڈیالہ جیل : عمران خان سے پی ٹی آئی کے پانچ رکنی وفد کو ملاقات کی اجازت مل گئی

دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ دو ماہ سے عمران خان کی بچوں سے بات نہیں کرائی گئی،یہ آئینی حق ہے، میرےمؤکل کی بچوں سے گفتگو کرانے کا حکم دیاجائے۔

ملک فیصل ایڈووکیٹ کی درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ طویل عرصے سے عمران خان کے ذاتی معالج کو معائنے کی اجازت نہیں دی جارہی، عمران خان کےذاتی معالج کو ان سے ملنےاور چیک اپ کی اجازت دی جائے۔

Back to top button