عمر اکمل کا آٹو گراف کے معاملے پر مداحوں سے جھگڑا،4 افراد گرفتار
لاہور:برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے تھے ، کرکٹر کی آٹوگراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوگئی ۔
جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے 15 پر کال کردی ، چاروں افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 31 سالہ قومی کرکٹرعمر اکمل کی آٹو گراف دینے کے معاملے پر مداحوں سے بحث و تکرار ہوئی، جھگڑے کے بعد عمر اکمل نے ون فائیو پر کال کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ برطانوی نژاد پاکستانی سمیت 4 افراد عمر اکمل کے گھر آٹو گراف لینے آئے تھے، عمر اکمل کی شکایت کے بعد چاروں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ عمر اکمل اس سے قبل بھی کبھی وارڈن سے جھگڑے اور کبھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں خبروں میں رہ چکے ہیں ۔