عوام کے سامنے اور تماشا مت بنوائیں

اداکارہ و ماڈل نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر سے متعلق گفتگو کی البتہ انہوں نے اس ویڈیو میں ان کا نام لینے سے گریز کیا۔رابعہ بٹ نے کہا کہ انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو معاملہ چل رہا ہے اس میں ہم صحیح اور غلط کی بات نہیں کررہے، ہم بات یہ کررہے ہیں کہ کیا آپ کی سابقہ محبت اس چیز کی مستحق ہے کہ سال یا دو سال بعد آپ اس کے خلاف بولنا شروع کردیں؟
اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسے عزت دیں، اس کیلئے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو عزت دیں کیونکہ کبھی وہ آپ کی محبت یا پسندیدہ شخص ہوا کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ باہر والے لوگ محض غلط باتیں کرنے کے بجائے اور کچھ نہیں کریں گے لہٰذا آپ کو اس میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عوام کے سامنے آکر اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے۔رابعہ بٹ نے آخر میں کہا کہ جب لوگ آگ لگا رہے ہوں تو اس کو ہوا نہیں دینی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں۔ چند سال قبل دونوں میں گہری دوستی تھی تاہم ان کا بریک اپ ہوگیا جس کا معاملہ حال ہی میں ہانیہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اٹھایا گیا۔
یاد رہے کٰہ ہدایتکارو پروڈیوسرشازیہ وجاہت اوروجاہت رؤوف کے بیٹے عاشروجاہت کی ہانیہ عامرکے ساتھ وڈیو وائرل ہوئی جس پر ہانیہ عامرکے سابق دوست عاصم اظہرنے ٹوئٹ کیا کہ بال بال بچ گیا۔

Back to top button