غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،24گھنٹوں میں 200فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس پر بمباری کی،24گھنٹوں کے دوران 200افراد شہید ہوئے۔
غزہ شہر کے الرمل محلے میں رہائشی اپارٹمنٹ پر بھی بمباری کی گئی، یرموک مارکیٹ میں بھی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ شہدا کی مجموعی تعداد 25 ہزار 300 ہوگئی جبکہ 63 ہزار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں کو بھی غزہ شہر اور اس کے شمال میں بمباری سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

Back to top button