غزہ پربمباری،امریکی صدر بھی اسرائیل کیخلاف بول پڑے

امریکی صدر جوبائیڈن بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم پربالآخربول پڑے۔جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ غزہ پر بمباری سے اسرائیل عالمی برادری کی حمایت کھونے لگا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی سخت پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کاکہنا ہے کہ 100اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے قطر،مصر کے حکام سے کئی گھنٹے بات کی۔

کمشنر یو این ایجنسی اونروا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کا علاقہ جہنم بن گیا۔غزہ کی پٹی میں حالات ابترہوچکے ہیں۔غزہ کے بدقسمت لوگ سڑکوں پررہنے پرمجبور ہیں۔

Back to top button