فاروق ستار نے سی ٹی ڈی میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا

ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما فاروق ستار نے سی ٹی ڈی سول لائن میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی سی ٹی ڈی تحقیقات کررہا ہے، جو ملزمان گرفتار ہوئے ہیں انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ وابستگی ظاہر کی ہے اور ملزمان کی جانب سے میرا حوالا دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر جو ملزمان ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مجھ سے تعلق جوڑا ہے لیکن میں ان سب حوالوں کی تردید کرتا ہوں۔ تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر اس کی تفصیل میں جاؤں گا کو تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں۔