فراڈ کیس،فواد چودھری جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

ڈیوٹی سول جج راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو فراڈ کیس میں ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا اور انہیں کل متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو پولیس بکتر بند گاڑی میں جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔
ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پیر 11 دسمبر کو متعلقہ اینٹی کرپشن عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Back to top button