فرحان سعید، اروشی کیساتھ فلم نہ کرنے پر شکرگزار کیوں؟

گلوکار و ادکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ اروشی روٹٰیلا کے ساتھ کام نہ کرنے پر شکرگزار ہیں کیونکہ اس وقت ان کو اداکاری کا بالکل شوق نہیں تھا جبکہ انھوں نے لاد ککڑ کی فلم میں بھی کام سے معذرت کر لی تھی۔فرحان سعید کے ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے پرانے انٹرویو کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر کھل کر بات کی، انکشاف کیا کہ جب ماضی میں انہوں نے اپنے میوزیکل بینڈ ’جل‘ کے ہمراہ بھارت میں پرفارمنس کی تو وہ راتوں رات وہاں مشہور ہوگئے۔ان کے مطابق میوزیکل پرفارمنس کے بعد جیسے ہی وہ بھارت میں مشہور ہوئے تو انہیں اداکاری کی پیش کش ہونے لگی، کیوںکہ بھارت میں جب کوئی مشہور ہوتا ہے تو اسے پیش کش ہونے لگتی ہیں، انہیں بھی بھارت میں کام کی پیش کش ہوئی اور ماضی کے معروف اداکار متھن چکرورتی نے ان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کی نہ صرف پیش کش کی بلکہ ان کا نام بھی فائنل کر دیا۔فلم میں متھن چکرورتی کے بیٹے کا فلمی کیریئر شروع ہونا تھا، جس میں انہیں ایک موسیقار کا کردار دیا گیا جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ اروشی روٹیلا کو بھی کاسٹ کیا گیا، فرحان سعید کا کہنا تھا کہ فلم میں نام فائنل ہونے کے بعد انہوں نے اروشی روٹیلا سے بات کی اور دونوں نے ایک ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کیا۔فرحان سعید نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بعد میں انہیں بالی وڈ ہدایت کار پرلاد ککڑ نے بھی فلم کی پیش کش کی، لیکن انھوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انکار کی وجہ کیا تھی اور نہ ہی انہوں نے پرلاد ککڑ کی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی، البتہ انہوں نے کہا کہ انہیں اس وقت اداکاری کا شوق نہیں تھا۔فرحان سعید نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں پیش کش کب ہوئی لیکن خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پیش کش 2010 سے قبل کی گئی، وہ جس میوزیکل بینڈ ’’جل‘‘ کے ہمراہ کام کرتے تھے، اسے 2011 میں ختم کردیا گیا تھا۔

Back to top button