فرنچ اوپن ٹینس، میچ فکسنگ کے الزام میں روس کی خاتون کھلاڑی گرفتار
فرنچ اوپن ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزام میں روس کی خاتون کھلاڑی یانا سیزیکووا کو گرفتار کرلیا گیا۔
روسی کھلاڑی یانا سیزیکووا نے گزشتہ روز میچ کھیلا تھا یانا سیزیکووا کو اپنی پارٹنر کے ہمراہ آسٹریلوی جوڑی سے شکست ہوئی۔ یانا سیزیکووا کو جمعرات کو ایونٹ کے پہلے میچ کے بعد پیرس پولیس نے حراست میں لیا۔
پروسیکیوٹر آفس کے مطابق یانا سیزیکووا نے پچھلے برس فرنچ اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں فکسنگ کی تھی۔
میچ 30 ستمبر کو کھیلا گیا تھا جس میں سیزیکووا اور اُن کی پارٹنر کو شکست ہوئی تھی۔